متحدہ عرب امارات کے لیے 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ

image

دبئی۔26اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہےاور ۔الامارات الیوم کے مطابق ڈیجیٹل گورنمنٹ کی رپورٹ میں اماراتی ویزہ حاصل کرنے کے طریقے کے حوالے سے بتایا کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ امارات کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہےاور اس کی فیس ایئرلائن کے دفتر میں ہی وصول کی جاتی ہے۔

امارات کی قومی ایئرلائنزکے ذریعے ہی ٹرانزٹ ویزا کی درخواست سمارٹ چینلز فار ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ (ای چینل)، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی یا سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امارات کی کسی ایئرلائن سے امارات کے کسی شہر سے بذریعہ اپنے مقام تک جارہے ہیں اور آپ کا امارات میں 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ہے تو اس مدت کے اندر آپ کو امارات چھوڑ دینا ہوتا ہے۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ یا سفری شناختی دستاویز کی میعاد امارات میں داخل ہونے سے پہلے ماہ سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر، ٹکٹ اور اپنے اگلی منزل کا ویزہ ہونا بھی ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.