برازیل میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، تباہی کے فضائی مناظر

image

برازیلی حکام نے پیر کو کہا ہے کہ جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں طوفانی بارشوں سے کم از کم 83 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سول ڈیفنس اتھارٹی نے کہا ہے کہ طوفان نے ریاست کے تقریباً 500 شہروں میں سے دو تہائی کو متاثر کیا ہے۔ اس سے ایک لاکھ 22 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

طوفان سے آنے والے سیلاب نے کئی شہروں میں سڑکیں اور پل تباہ کر دیے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرے ہیں اور ایک چھوٹے پن بجلی گھر کا ڈیم بھی جزوی طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

ریاست کے گورنر ایڈورڈو لیٹی کے مطابق ریسکیو ورکرز مزید علاقوں تک جا رہے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

سول ڈیفنس حکام نے کہا ہے کہ 111 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں، یہ تعداد گذشتہ کچھ دنوں سے بڑھ رہی ہے۔ اتوار کی شام تک 78 افراد کی ہلاکت اور 105 کے لاپتہ ہونے کا بتایا گیا تھا۔

برازیل کے صدر لولا دا سیلوا نے اتوار کو اپنی کابینہ کے بیشتر ارکان کے ساتھ ریو گرانڈے ڈو سل کا دورہ کیا، اور کہا کہ  تعمیرِنو عمل میں دفتری عوامل رکاوٹ نہیں بنیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.