مسجد نبوی میں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد

image

مدینہ منورہ ۔26اپریل (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبوی آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 ریکارڈ کی گئی۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کی تعداد 59 لاکھ 60 ہزار 724 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 5 لاکھ 98 ہزار 939 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 54 ہزار 209 افراد نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔ ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 932 مرد جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار 277 خواتین شامل تھیں۔

انتطامیہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذورافراد کو مخصوص خدمات فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 12884 افرادنے استفادہ کیا اور دو ہزار افراد نے نمائشوں اورعجائب گھروں کا دورہ کیا۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مزید کہا ایک لاکھ 53 ہزار 68 مردو خواتین کو تحائف پیش کئے گئے۔ مسجد نبوی کے صحنوں میں گالف گاڑیوں کے ذریعے 61207 زائرین کو خدمات فراہم کی گئیں۔فلیڈ ٹیم کی جانب سے 22 ہزار 627 افراد کو مختلف خدمات فراہم کی گئی جبکہ متعددد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 157464 رہی۔مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آب زم زم کی ایک لاکھ 80 ہزار 880 بوتلیں تقسیم کی گئیں علاوہ ازیں 2 لاکھ 26 ہزار 193 افطار پیکٹ زائرین میں تقسیم کئے گئے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.