سفیر آمنہ بلوچ بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لئے 30 اپریل کو ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی

image

برسلز۔25اپریل (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے لئے 30 اپریل کو ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گی۔

یہ بات بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتائی گئی۔ کھلی کچہری کا انعقاد سفارت خانہ کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی سے مؤثر رابطہ استوار رکھنے کے عزم کا عکاس ہے جس میں سفیر آمنہ بلوچ پاکستانی برادری کے ارکان کی جانب سےپوچھے گئے سوالات اور تجاویز کا جواب دیں گی۔

کھلی کچہری میں شرکت کے خواہشمندپاکستانی برادری کے ارکان اپنی آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.