بنجول ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ سامح حسن شکری کی ملاقات، پاکستان اور مصر کے تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال

image

بنجول۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ سامح حسن شکری سے ملاقات کی ۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرا ءنے پاکستان اور مصر کے تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا جن کی خصوصیت مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور علاقائی اور عالمی مسائل پر مماثلت ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے میں مصر کے اہم کردار کو سراہا،دونوں فریقوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت کا اعادہ کیا اور غزہ کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.