ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے پولیٹیکل قونصلر یو کے ہائی کمشنر زوئی ویئر کی ملاقات

image

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،یو کے پارلیمنٹ مدر آف آل پارلیمنٹ کہلاتی ہے اور اس کی پارلیمانی روایات قابل قدر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن زوئی ویئر سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انرجی، سرمایہ کاری، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے سے پاک برطانیہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

پولیٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن زوئی ویئر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کو بطور ڈپٹی سپیکر کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ تعلیم، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.