لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی

image

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی طرف سے رپورٹ پیش کرنے پر درخواست نمٹا دی ۔

جسٹس عالیہ نیلم نے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پرجمعرات کو سماعت کی۔دوران سماعت پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن کی طرف سے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33 مقدمات درج کر رکھے ہیں جن میں سے لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں حماد اظہر پر ایک مقدمہ درج ہے۔عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.