وزیراعظم شہباز شریف آج شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے

image

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف( آج) جمعرات کو ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے اور شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر فاتحہ خوانی کریں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم سمگلروں کی جانب سے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے کسٹمزاہلکاروں کے لئے خصوصی وزیرِ اعظم پیکیج برائے شہدا کا اعلان بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.