وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ

image

کراچی۔24اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ سال کے بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کے خدشات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے، معیشت کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی اور صوبائی وزراء اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے، ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے، صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں ترسیل آب کے دیرینہ مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء کو سندھ حکومت کے مالی و اقتصادی اور دیگر مسائل کے پائیدار حل تلاش کرنے اور آئندہ سال کے بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کے خدشات دور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں بجلی چوری کے سد باب کے لئے وفاقی حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ وزیراعظم کو حکومت سندھ کی طرف سے سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو آبی وسائل، مواصلات، محصولات، توانائی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.