چین ، زیر تعمیر مکان گرنے سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

image

بیجنگ۔23اپریل (اے پی پی):چین کے صوبہ انہوئی کی ٹائون شپ جیانگکو میں زیر تعمیر مکان گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق قصبے کی حکومت نے منگل کو بتایا کہ حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتاہے کہ حادثہ کنکریٹ ڈالنے کے دوران کرین آپریٹر کے غلط آپریشن کے باعث پیش آیا۔ کرین بکٹ غلطی سے گھر کے ڈھانچے سے ٹکرا گئی جس کے باعث دیوار گرگئی۔ حادثے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔ کرین آپریٹر کو مقامی پبلک سکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ■


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.