بالی وڈ سٹارز کے ’ڈیپ فیکس‘ سے انڈین الیکشن میں اے آئی کی مداخلت کے خدشات

image

انڈیا میں حالیہ الیکشن کے دوران بالی وڈ کے دو سپر سٹارز کی فیک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہیں جن میں وہ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں کو اپوزیشن جماعت کانگرس کے حق میں ووٹ دینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اداکار عامر خان کی ویڈیو 30 سیکنڈز جبکہ رنویر سنگھ کی ویڈیو 41 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔

فیک ویڈیوز میں دونوں اداکاروں سے منسوب آوازیں کہہ رہی ہیں کہ وزیراعظم مودی گزشتہ انتخابات میں کیے گئے وعدے نبھانے میں ناکام رہے جبکہ ان کے گزشتہ دو ادوار میں وہ مودی سنگین معاشی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے۔

مصنوعی ذہانت یا اے آئی سے تیار کردہ دونوں ویڈیوز کانگریس کے انتخابی نشان اور نعرے کے ساتھ ختم ہوتی ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ ’ووٹ فار جسٹس، ووٹ فار کانگریس۔‘

روئٹرز کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ویڈیوز کو گزشتہ ہفتے سے اب تک سوشل میڈیا پر نصف ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ان کا پھیلاؤ اُس ممکنہ کردار کی نشاندہی کرتا ہے جو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد جون تک جاری رہنے والے انڈین انتخابات میں ادا کر سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور اس سے تیار کردہ جعلی یا ڈیپ فیکس، امریکہ، پاکستان اور انڈونیشیا سمیت دنیا بھر میں انتخابات میں تیزی سے استعمال ہو رہی ہیں۔

انڈیا میں سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے دوران گھر گھر جا کر عوامی ریلیوں پر توجہ مرکوز کی ہے، لیکن انتخابی مہم کے ٹولز کے طور پر واٹس ایپ اور فیس بک کا وسیع استعمال سنہ 2019 میں شروع ہوا۔ لیکن مصنوعی ذہانت کا استعمال پہلی بار ہو رہا ہے۔

رواں برس جاری عام انتخابات میں وزیراعظم مودی کے تیسری بار غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے کی توقع ہے۔

 کانگریس کی ترجمان سجتا پال نے 17 اپریل کو ایکس پر اداکار رنویر سنگھ کی ویڈیو اپنے 16فالوورز کے ساتھ شیئر کی اور سنیچر کی دوپہر تک ان کی پوسٹ کو 2900 بار دوبارہ شیئر کیا گیا، 8700 بار لائیک کیا گیا اور چار لاکھ 38 ہزار ویوز ملے۔

پال نے روئٹرز کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ جانتی تھیں کہ ایکس نے ویڈیو کو ’تبدیل شدہ‘ کے طور پر نشان زدہ کیا تھا، لیکن وہ اسے ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ پوسٹ کرتے وقت انہوں نے سوچا کہ یہ شخص رنویر سنگھ جیسا ہی نظر آتا ہے اور ’یقینی طور پر اس میں تخلیقی صلاحیت ہے۔‘

یہ پوسٹ اتوار کو ایکس پر نظر نہیں آرہی تھی جس کے چند گھنٹے بعد روئٹرز نے کانگریس کے سوشل میڈیا سیل کے سربراہ کو تبصرہ کرنے کی درخواست بھیجی، لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔

رنویر سنگھ نے جمعے کو ایکس پر لکھا کہ ’دوستو، ڈیپ فیکس سے بچو۔‘ فوٹو: اے ایف پیدونوں اداکاروں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں۔

فیس بک، ایکس اور فیکٹس چیک کرنے والی کم از کم آٹھ ویب سائٹس نے کہا ہے کہ ان ویڈیوز میں ردوبدل یا ہیرا پھیری کی گئی ہے، جس کی تصدیق روئٹرز کے ڈیجیٹل یونٹ نے بھی کی ہے۔

روئٹرز اس بات کا پتہ نہیں لگا سکا کہ ویڈیوز کس نے بنائی ہیں۔

دونوں اداکاروں کے ترجمان کے مطابق عامر خان وائرل ’فیک‘ ویڈیو سے ’خبردار‘ ہو گئے تھے اور رنویر سنگھ کی ٹیم اس معاملے کو دیکھ رہی تھی۔

رنویر سنگھ نے جمعے کو ایکس پر لکھا کہ ’دوستو، ڈیپ فیکس سے بچو۔‘

مودی کے دفتر، اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی شعبے کے سربراہ نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.