لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، مزید 9ملزمان گرفتار،بھاری جرمانے عائد، ترجمان

image

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 24گھنٹوں کے دورا ن مزید 9ملزمان گرفتار کر کے بھاری جرمانے عائد گئے گئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق 166ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 69کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 9کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6کمرشل، 1زرعی،1انڈسٹریل اور158 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو1 لاکھ36ہزار2 سو35یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 29لاکھ 30 ہزار 8سو76 روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو214 روزمکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل73 ہزار3سو35ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 70ہزار7سو59ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کے29ہزار9سو49ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

بجلی چوروں کو اب تک8 کروڑ89لاکھ 23ہزار9سو ایک یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب33 کروڑ32لاکھ 96 ہزار ایک سو57روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.