وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی

image

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی، وازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 9 جون تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8 ہوائی اڈوں کے ذریعہ مکمل کیا جائے ۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی سمیت کوئٹہ،سکھر،سیالکوٹ رحیم یار خان ایئر پورٹس پر آپریشن ہوگا۔پشاور کے عازمین اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

فیصل آباد کے عازمین لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔ رواں سال کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔ چار ایئرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی جن میں سعودی ایئر لائن،پی آئی اے،سیرین ایئر لائن اورایئربلیو شامل ہیں۔عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپوں میں شروع ہوگا۔سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.