اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔18اپریل (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 60 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 5 ملزمان گرفتارکر لیے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں سعودیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 960 گرام آئس برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 515 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔

ایم ٹو سرگودھا میں دو ملزمان سے 24 کلو گرام افیون اور 30 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔خیبر سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔کراچی میں کینٹ سٹیشن کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.