نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے پر بھیرہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 54 کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

منشیات میں 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس شامل تھی۔کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات بمعہ ملزمان اے این ایف کے حوالے کر دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.