نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا رواں ہفتے میں بارشوں اور غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ہفتے میں بارشوں اور غیرمعمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر لوگوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے منگل کو جاری ایڈوائزری میں کہا کہ رواں ہفتے میں بارشوں اور غیر معمولی موسمیاتی حالات کے پیش نظر خطرے سے دوچار پہاڑی علاقوں کی جانب سفر اور ندی نالوں کو پار کرنےسے گریز کیا جائے۔ علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی ہدایات میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں کمزور انفرا سٹرکچر اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ مزید برآں موسمی حالات سے باخبر رہیں اور محتاط رہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.