محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے،وزیر اعلی مریم نواز کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں

image

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے۔قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں۔

محمد نوازشریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام کا خوشگوار حیرت کا اظہارکیا۔قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ کر او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا،

وزیر اعلی مریم نواز نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ کر او پی ڈی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیااور مریم نوازنے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔ محمد نوازشریف نے عوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.