آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق ، 11 زخمی ہوئے ، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

image

مظفر آباد۔16اپریل (اے پی پی):سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے جبکہ 10 مکانات مکمل اور 37 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

قدرتی آفات کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرین کو بروقت امدادی سامان اور خیمہ جات فراہم کر دیے گئے۔ لینڈ سلائیڈ کے باعث بند ہونے والی شاہرات کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے 18 سے 22 اپریل تک مزید بارشوں کے لئے الرٹ جاری کیا ہےاور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے اور مقامی افراد کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.