وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات

image

واشنگٹن۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے منگل کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ایم سی ٹی کی علاقائی نائب صدر ہیلا چیخروہو سے ملاقات کی۔واشنگٹن میں ہونی والی اس ملاقات میں وزیرخزانہ نے انہیں ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا۔

وزیرخزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے فروغ ، کان کنی، ہوائی اڈوں کے انتظام اور استعداد کار میں بہتری جیسے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہاربھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.