وزیر دفاع سے آذربائیجان اور ترکیہ کے سفرا کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

image
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان اور ترکیہ کے سفرا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ منگل کو وزیر دفاع سے آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کے سٹریٹجک محل وقوع، بے پناہ وسائل، ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔

وزیر دفاع کہا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں جمہوریہ ترکیہ کے سفیرپاکاسی مہمت نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار، تہذیب اور تاریخی روابط پر مبنی بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔

پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فورم کے تحت وزیر خارجہ اور دفاعی تعلقات کے تحت اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ میٹنگز کے تحت ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔دونوں اطراف نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور خطے کی ترقی پذیر صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.