دوبیر خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

image

کوہستان۔ 16 اپریل (اے پی پی):حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے دوبیر خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ڈیم میں پانی سطح میں اضافہ کے باعث ریزرو گیٹس سے اوور فلو ہونا شروع ہو چکا ہے۔ واپڈا حکام کی جانب سے اطلاعی چٹھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق دوبیر نالہ کے اطراف میں رہائش پذیر جملہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بروقت محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

ضلعی انتظامیہ اپر کوہستان اور لوئرکوہستان کی پریس ریلیز کے مطابق عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داسو ڈیم کی ٹنل میں زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے حفاظتی بند سے اضافی پانی چھوڑنے کے باعث دریائے سندھ میں کچھ گھنٹوں کے بعد پانی کا بہائو معمول سے زیادہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریا سندھ کے کنارے جانے سے اجتناب کریں اور دریائے سندھ کے قریب مقیم افراد سے گذارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.