پاکستانی عازمین حج کے حجاز مقدس میں قیام اور احسن اندازمیں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ملک بھر میں تربیتی عمل شرو ع ہو گیا،ترجمان وزارت مذہبی امور

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پاکستانی عازمین حج کے حجاز مقدس میں قیام اور احسن اندازمیں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ملک بھر میں تربیتی عمل شرو ع ہو گیا جو آخری حج پروازتک جاری رہے گا، تمام پاکستانی عازمین حج کے لئے حجاز مقدس روانگی کے وقت تربیتی سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا ۔ اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتےہوئے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کے لئے سعودی قوانین سے آگاہی بے حد ضروری ہے

تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں سعودی قوانین کے مطابق اپنا قیام یقینی بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک اہم مذہبی فریضہ ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس لئے تمام عازمین حج کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں حج تربیتی مراکز میں اپنے شیڈول کے مطابق رجوع کریں اور مکمل یکسوئی اور سنجیدگی کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ انہیں سعودی عرب میں قیام اور مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ ہو


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.