پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ

image

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہے، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ منگل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں

یوتھ کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔سی ای او تاون محمد شہباز خان نے کہا کہ وہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.