مائیکروسافٹ کی ابوظہبی کے جی 42 میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

image

ابوظہبی۔16اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں قائم مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی ہولڈنگ کمپنی جی42 اور مائیکروسافٹ نے منگل کو جی42 میں مائیکروسافٹ کی طرف سے 1.5 ارب ڈالر کی تزویراتی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے ” وام” کے مطابق اس سرمایہ کاری سے متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں جدید ترین مائیکروسافٹ اے آئی ٹیکنالوجیز اور ہنرمندی کے اقدامات اٹھانے پر دونوں کمپنیوں کے تعاون کو تقویت ملے گی۔

توسیعی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر مائیکروسافٹ کے نائب چیئرمین اور صدر بریڈ اسمتھ جی42 بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہوں گے۔یہ توسیعی تعاون نئی مارکیٹوں میں تمام سائز کی تنظیموں کو مصنوعی ذہانت اور کلاوڈ کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لئے بااختیار بنائے گا جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ مصنوعی ذہانت کو اپنا رہے ہیں جو حفاظت اور سلامتی میں عالمی معیاروں پر عمل پیرا ہے۔مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات میں دونوں اداروں کے دیرینہ تعاون کی بنیاد پر مائیکروسافٹ کی سرمایہ کاری اس تزویراتی شراکت داری سے باہمی عزم کو مزید تقویت دے گی ۔

جی42 مائیکروسافٹ” ایزور” پر اپنی اے آئی ایپلی کیشنز اور خدمات چلائے گا اور عالمی پبلک سیکٹر کلائنٹس اور بڑے کاروباری اداروں کو جدید مصنوعی ذہانت کے حل فراہم کرنے کے لئے شراکت دار ہوگا۔جی42 اور مائیکروسافٹ مشرق وسطی، وسطی ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں جدید مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر لانے کے لیے مل کر کام کریں گے، تاکہ ان ممالک میں اہم حکومتی اور کاروباری خدشات کو دور کرنے کے لیے خدمات تک مساوی رسائی فراہم کی جا سکے اورتخفط اور رازداری کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے

۔مائیکروسافٹ کے وائس چیئر اور صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ ہماری دونوں کمپنیاں نہ صرف متحدہ عرب امارات میں مل کر کام کریں گی بلکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر و خدمات کو پسماندہ ممالک میں لانے کے لئے بھی کام کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات اور امریکہ دونوں کی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون میں محفوظ، قابل اعتماد اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے لئے عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کو عالمی معروف معیارات کے ساتھ جوڑیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.