پاکستان میں پیٹرول چار روپے 53 پیسے اور ڈیزل آٹھ روپے 14 پیسے مہنگا

image

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل سے ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.