سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال

image

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا جو دونوں ممالک کی قربت اور بھائی چارے کی عکاسی کرتی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.