وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو مبارکباد

image

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےبیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیساکھی کے تہوار پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنےپیغام میں کہا کہ میں بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت ہے، بیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں کہ بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں مل کر ایک پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.