مقامی اور بین الاقوامی تاجروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی جائے گی ، جام کمال خان

image
اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی اور بین الاقوامی تاجروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرے گی ، آٹوموبائل، سٹیل، مشینری، ٹیکسٹائل، معدنیات اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں ترقی کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ پیر کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو سے ملاقات میں کیا ۔ جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت کو قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔

ملاقات میں تجارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر واڈا مٹسوہیرو نے پاکستانی کاروباری اداروں کو اوساکا جاپان میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2025 میں شرکت کی دعوت دی اور جاپانی کاروباری برادری کو درآمدات میں درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں جام کمال خان نے مقامی اور بین الاقوامی تاجروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر تجارت نے کہا کہ آٹوموبائل، سٹیل، مشینری، ٹیکسٹائل، معدنیات اور آئی ٹی ایچ آر جیسے اہم شعبوں میں وسیع تر مواقع شامل ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت نے جامع پانچ سالہ منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے اور پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی حجم کو 1.26ارب ڈالر سے بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.