ٹوبہ ٹیک سنگھ: بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، ’گلے کی ہڈی دو جگہ سے ٹُوٹی ہوئی ہے‘

image

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے بعد ان کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت گلہ گھونٹنے سے ہوئی جس سے اُن کی گلے کی ہڈی دو جگہ سے ٹُوٹی ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تیار کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی موت اسی وقت ہو گئی تھی جب گلہ دبایا گیا۔ تاہم موت 18 مارچ کو ہوئی جس کی وجہ سے جسم کے زیادہ تر حصوں میں گلنے سڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

لاش کے مختلف حصوں کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے ہیں اس لیے وہ رپورٹس آنے تک کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔دوسری طرف پولیس نے ویڈیو بنانے والے دوسرے بھائی اور ان کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ گلہ دبا کر مارنے والے بھائی اور باپ پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں جنہیں جمعہ کو ضلعی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے پولیس نے دو روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ  سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص ایک لڑکی کو گلا دبا کر قتل کر رہا ہے اور ایک شخص ساتھ چارپائی پر ساتھ بیٹھا ہے جبکہ ایک اور شخص ویڈیو بنا رہا ہے۔ ان کے علاوہ کمرے میں ایک اور خاتون بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق قتل کرنے والا لڑکی کا بھائی اور ساتھ چارپائی پر بیٹھا شخص لڑکی کا سگا باپ ہے۔ اسی طرح ویڈیو بنانے والا لڑکی کا دوسرا بھائی اور کمرے میں موجود دوسری عورت ویڈیو بنانے والے کی اہلیہ ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے مطابق 22 سالہ ماریہ کو قتل کیے جانے کی اطلاع پولیس کو 24 مارچ کو موصول ہوئی جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایک ویڈیو بیان میں ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ’ایک ویڈیو منظرِعام پر آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کمرے میں چار افراد موجود ہیں جہاں اس لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ان چاروں افراد میں ایک عورت بھی ہے۔‘’یہ واقعہ سترہ مارچ کا ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد عدالتی مدد سے قبر کشائی کی گئی کیونکہ ملزمان نے قتل کے بعد لڑکی کو عُجلت میں دفن کر دیا تھا۔‘عبادت نثار کہتے ہیں کہ ’قبر کشائی کے بعد لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے اور نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ اس کے بعد جیسے جیسے دیگر ثبوت سامنے آئیں گے تو کیس کی کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.