اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کر کے اعتراض

image

نئی دہلی۔28مارچ (اے پی پی):بھارت نے امریکا اور جرمنی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرنے پر دونوں ممالک کے سفارت کار وں کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس اقدام پر سخت اعتراض کیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے گرفتار کئے جانے والے اوروند کجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کو یقینی بنائے ۔ دو دن بعد امریکی حکومت کی طرف سے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ وہ کجریوال کی گرفتاری کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اس سے قبل جرمن حکومت کی طرف سے بھی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے سینئر امریکی سفارت کار گلوریا بربینا اور جرمنی کے نائب سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے دونوں ممالک کی حکومتوں کے بیانات پر سخت اعتراض کیا۔

اس حوالہ سے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس ریمارکس پر سخت اعتراض کرتے ہیں ۔سفارت کاری میں، ریاستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں۔یہ ذمہ داری ساتھی جمہوریتوں کے معاملے میں اور بھی زیادہ ہے۔ یہ دوسری صورت میں غیر صحت بخش مثال بن سکتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کا قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہے جو معروضی اور بروقت نتائج کے لیے پرعزم ہے اوراس پس منظر میں مذکورہ ممالک کے الزامات غیر ضروری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.