ایکواڈور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 8 افراد ہلاک

image

کوئٹو۔27اپریل (اے پی پی):ایکواڈور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ایکواڈور کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ پاستازا کے ضلع تیوینو میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں3شہریوں سمیت 8افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی نعشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.