سعودی عرب میں ’’امن وبقائے باہمی کے فروغ میں جامعات کےکردار‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس

image

ریاض۔28مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر سرپرستی امام محمد ابن سعود اسلامی یونیورسٹی کی میزبانی میں 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز 28مارچ سے ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق ’’قومی تعلق اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ میں جامعات کا کردار‘‘ کے عنوان سے کانفرنس 28 اور 29 اپریل کو امام محمد ابن سعود اسلامی یونیورسٹی میں منعقد ہو گی ۔ امام محمد ابن سعود یونیورسٹی کے صدر احمد بن سالم الامیری نے اس سلسلے میں سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد اعلیٰ اقدار کے فروغ کے لیے یونیورسٹیوں کے تجربات کو اجاگر کرنا اور صحیح نظریے کی اہمیت کو واضح کرنا ہے تاکہ اعتدال کا نقطہ نظر اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مملکت اور دیگر ممالک کے رہنما، معززین، سکالرز اور دانشور شرکت کریں گے، جو اپنے خطابات، تبالہ خیال اور ورکشاپس کے دوران اپنی ماہر انہ قانونی، سائنسی اور سماجی آرا کا اظہار کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.