راولپنڈی سے گلگت بلتستان کے وزیرِتعلیم کی سرکاری گاڑی کیسے چوری ہوئی؟

image

گلگت بلتستان کے وزیرِ تعلیم غلام شہزاد آغا کی سرکاری گاڑی راولپنڈی کے علاقے تھانہ نیو ٹاؤن سے چوری ہو گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

راولپنڈی پولیس کے مطابق گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری ہوئی ہے۔

وائٹ ہائلیکس ویگو سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی اے 6326 وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیراستعمال تھی جو کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے نام رجسٹرڈ تھی۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ’غلام شہزاد آغا کی سرکاری گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔‘

پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ حکام گاڑی چوری کے واقعے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش کی جاری ہے۔‘

اردو نیوز سے گفتگو میں گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے بتایا کہ ’سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی لیکن صبح آٹھ بجے باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی۔‘

آغا شہزاد کہتے ہیں کہ ’اگر حکومتی عہدیداران کی گاڑی محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہو گا۔ راولپنڈی پولیس کو شہر میں بڑھتے جرائم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘

’چور سرکاری گاڑی جی ٹی روڈ کی طرف لے کر گئے‘ 

غلام شہزاد آغا نے بتایا کہ ’سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مبینہ چور سرکاری گاڑی کو راولپنڈی جی ٹی روڈ کی طرف لے کر گئے ہیں۔‘

اُن کے خیال میں مبینہ چور گاڑی کو جی ٹی روڈ کے اطراف ورکشاپس میں لے کر گئے ہوں گے جہاں گاڑی کی نمبر پلیٹ وغیرہ تبدیل کی جائے گی۔ 

غلام شہزاد آغا کا کہنا تھا کہ ’گاڑی چوری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق چوری شدہ اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہوئی۔‘ 

وزیر تعلیم ان دنوں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے اسلام آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ 28 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کرنے اسلام آئے ہوئے ہیں۔

تقریب میں چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء تعلیم مدعو ہیں۔

غلام شہزاد آغا کے مطابق وہ اپنی وزارت کے عہدے داروں کے ہمراہ اسلام آباد آئے اور 28 مارچ تک راولپنڈی، اسلام آباد میں ہی سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.