سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.