ٹی بی کے خاتمہ، شہریوں کی صحت ،بہبود کے اقدامات کے عزم کا اعادہ ،صحت کی معیاری خدمات تک رسائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،زیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹی بی کے عالمی دن پر پیغام

image

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تپ دق کے خلاف جنگ کے لیے ہر فرد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ٹی بی کے خاتمے اور شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کوجاری بیان میں کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تپ دق (ٹی بی )کے عالمی دن 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری حکومت صحت عامہ کی ترجیح کے طور پر ٹی بی سے نمٹنے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور اس بیماری سے نمٹنے کے لیے مختلف پروگراموں اور پالیسیوں کو نافذ کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی بی صحت کا ایک عالمی چیلنج بنی ہوئی ہے، جو تکلیف دہ ہے اور ہر سال تپ دق سے بہت زیادہ جانیں ضائع ہوتی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امر انتہائی اہم ہے کہ ہم سب عالمی صحت کے ایجنڈے میں ٹی بی کے خاتمے کو ترجیح دیں اور اس کے وسائل مختص کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے پاک دنیا کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ صحت کی ضروری، معیاری خدمات تک رسائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو صحت کی مساوی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نجی شعبے اور عالمی شراکت داروں کے کردار کی دل کی گہرائیوں سے تعریف بھی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے تمام شراکت داروں، تنظیموں، صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد اور ٹی بی کے خاتمے کے لیے کوششوں میں متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے، معیاری تشخیص اور علاج تک رسائی بڑھانے، ٹی بی کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنا چاہیے۔آئیے ہم مل کر کام کرنے کا عہد کریں، پاکستان سے ٹی بی کے خاتمے کے اپنے مشن میں کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.