۔23 مارچ 1940 کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کا پیغام

image

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،آج کے دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے قرارداد پیش کی۔

ہفتہ کو یوم پاکستان کے موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا،آج کے دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے قرارداد پیش کی۔ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،23 مارچ کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی اس لازوال جدو جہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ تحریک آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مملکت خداداد پاکستان کے حصول کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوم پاکستان ہمیں احساس دلاتا ہے کہ نیک مقصد کی تکمیل کے لیے بلند حوصلوں اور اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تحریک آزادی والے جذبے و ہمت کی ضرورت ہے،آج کا دن اس عزم کو دہرانے کا دن ہے کہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.