وفاقی سیکرٹری وزارت ہیلتھ سروسزسے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن افتخار علی شلوانی سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان میں صحت کے شعبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کا مقصد ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانا تھا۔ ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری نے پاکستان کو درپیش انسولین کی کمی کے چیلنج پر روشنی ڈالی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اس مسئلے سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سفیر جیکب لنلف نے صحت کے شعبے میں چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔افتخار علی شلوانی نے سفیر کو ڈی ریگولیشن کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی پاکستان کی کوششوں اور ملک میں مقامی ادویات سازی کو فروغ دے کر درآمدات پر انحصار کم کرنےکے عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے اتفاق کیا کہ دواسازی کی مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ قیمتوں کو کم کرنے اور ضروری ادویات تک رسائی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

ملاقات میں پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی بات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے اس مسئلہ پر عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اور اقدامات کی ضرورت کو تسلیم کیا۔سفیر جیکب لینولف نے صحت کے شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور ہیلتھ کیئر سروسز بہتر بنانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے ڈنمارک کے عزم کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.