وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعرات کو ملاقات کی ۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کو تقویت دینے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وفاقی وزیر جام کمال خان نے تجارت اور تجارت میں نمایاں پیش رفت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے سیاسی اور تاریخی تعلقات پر زور دیا۔

جام کمال نے ترقی پذیر ممالک کی تجارتی سکیم (ڈی سی ٹی ایس ) کی تعریف کی، جو جون 2023 میں شروع کی گئی تھی۔

مزید برآں انہوں نے پاکستان،برطانیہ تجارتی مذاکرات کے آغاز پر روشنی ڈالی۔مزاکرات کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ جین میریٹ نے دو طرفہ تجارت پر روشنی ڈالی۔ جس میں پاکستان کی برآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.