پاکستان کوئی آسان ہدف نہیں ہے: کوچ اُردن فٹ بال ٹیم حسین عموتہ

image

’فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر راؤنڈ ٹو کے میچز میں پاکستان کوئی آسان ہدف نہیں ہے۔‘

میچ سے قبل بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اردن کی فٹ بال ٹیم کے کوچ حسین عموتہ نے کہا کہ ’اردنی ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے جس کی وجی سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ہم بہترین کھیل پیش کریں گے۔ اردن میں سب سے زیادہ مقبول کھیل فٹبال ہے لیکن یہ ایک آسان کھیل ہرگز نہیں ہے۔ اردن کے لیے ہر ایک کھیل اہم ہے۔ ہم پاکستان کا کوالیفائر میچز میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔‘

تاہم پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ سٹیفن کانسٹینٹائن نے کہا کہ ’ہماری ٹیم نے بھی ایشیا کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پوری قوت سے کوشش میں لگے ہیں۔ ہم ایک نئی ٹیم کھڑی کرنا چاہتے ہیں اور کھلاڑی جب تک کھیلیں گے نہیں وہ نہیں سیکھ سکیں گے۔‘

سٹیفن کانسٹینٹائن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہماری ٹیم دیگر مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا سوچ رہی تھی۔ ہمارے کھلاڑیوں میں تجربے کی کمی ہے، اس وقت میری ساری توجہ ایشین کوالیفائرز اور ساف کپ پر مرکوز ہے۔ میں پاکستان کی بہترین فٹبال ٹیم دیکھنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں بہترین نتائج کے لیے ملکی سطح پر فٹبال لیگ کا انعقاد ضروری ہے۔‘

پاکستان اور اردن کے درمیان پہلا میچ 21 مارچ کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 26 مارچ کو اردن میں شیڈول ہے۔

پاکستان فٹبال سکواڈ

گول کیپر: یوصف بٹ، ثاقب حنیف، عبدالباسط، حسن علی

ڈیفینڈرز: احساس سلمان، عبداللہ اقبال، محمد موسی، حسیب خان، محمد صدام، محمد سہیل، عمر راؤ، محمد فضل، محمد عدیل

مین فیلڈرز: رئیس نبی، ہارون حامد، عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیز، شائق دوست، عبدالصمد

فاروڈز: فرید اللہ، ولید خان، عمران کیانی، عدیل یونس


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.