النصر کی شاندار فتح پر ویمنز پریمیئر لیگ کا اختتام

image

النصر فٹ بال کلب کی ویمنز ٹیم  نے گذشتہ روز اتوار کو الاتحاد فٹبال کلب کے خلاف صفر کے مقابلے میں ایک گول کی فتح کے ساتھ ویمنز پریمیر لیگ سیزن کا شاندار اختتام کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق النصر فٹ بال کلب کی ویمنز ٹیم 2023-2024 پریمیئر لیگ کی بھی فاتح رہی ہے۔

النصرکلب الہلال کو ہرا کر گذشتہ چیمپیئن شپ کی فاتح رہی تھی۔ فوٹو عرب نیوزویمنز پریمیر لیگ سیزن کے اختتام پر ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

النصر کلب کی یہ لگاتار دوسرے سیزن کی فتح ہے گذشتہ سال النصر کلب نے الہلال کلب کے خلاف میچ جیت کر چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیم کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

النصر کی مڈ فیلڈر لینا بوشاحہ نے الاتحاد کے خلاف کھیلتے ہوئے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں شاندار گول کیا، یہ برتری میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

النصر کی مڈ فیلڈر لینا بوشاحہ نے دوسرے ہی منٹ میں شاندار گول کیا۔ فوٹو انسٹاگرامالنصر کلب کے کھلاڑیوں اوٹاویو اور ایلکس ٹیلس کو  سیزن لیگ کی فتح پر سٹیڈیم میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم  میں موجود شائقین النصر فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹس سمیت دیگر تحائف کے ساتھ ہاف ٹائم شو کا دوران لطف اندوز ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.