صنعتکاروں کے مفادات کو ملحوظِ خاطر رکھ کر پالیساں مرتب کی جائیں گی، جام کمال

image

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ صنعت کاروں کے مفادات کو ملحوظِ خاطر رکھ کر تجارتی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں شوگر ملز ایسوسی ایشن اور ایتھنول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے صنعتکاروں کے وفد کو یقین دلایا کہ ہر فورم پر ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے برآمدات کے حجم میں اضافہ کرنا ہوگا۔ جام کمال نے کہا کہ ایتھنول کی صنعت کو برقرار رکھنے کے لئے طویل مدتی پالیسی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لئے جامع اور طویل مدتی پالیسیاں ہی واحد راستہ ہے اور وفاقی حکومت اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ معیشت کے تمام اہم شعبوں کی ترقی کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.