پنجاب کے وزیر صحت کی زیر صدارت اجلاس، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

image

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹریز سید واجد علی شاہ،راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر،آغا نبیل اور ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی سیکرٹریز اور وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان اور دیگر افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر شروع کیا ہے۔نظام صحت کی بہتری کیلئے سیکرٹری صحت علی جان خان اور ان کی ٹیم پوری محنت کر رہی ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس حضرات مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کریں اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریںگے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے نظام صحت کی بہتری کے روڈ میپ پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.