پی ایس ایل 9 پلے آف: مقابلہ بابر اعظم اور محمد رضوان کا، نظریں کراچی پر

image
پشاور زلمی کی مستقل مزاجی کا راز کیا ہے؟ کپتان بدلے، کمبی نیشن بگڑا، بولنگ اٹیک کمزور پڑا مگر یہ ٹیم ہر بار پلے آف مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔

دراصل پشاور زلمی کی کامیابی کی کنجی ڈیرن سیمی کے ہاتھوں میں ہے۔ ہر وقت متحرک اور تخلیقی دماغ رکھنے والے سیمی ویسٹ انڈیز کے کپتان تھے تو ٹیم کو دو بار ٹی 20 ورلڈکپ جتوایا۔

ڈیرن سیمی کو جب پشاور زلمی کا کپتان بنایا گیا تو ٹیم اونر جاوید آفریدی کو ٹرافی کا تحفہ دیا۔ ڈیرن سیمی اب کپتان نہیں، وہ آج میدان سے باہر ہیں مگر کبھی ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر اور کبھی باؤنڈری لائن پر کھڑے ہو کر ٹیم کی کمانڈ کرتے نظر آتے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جمعرات کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔  

14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ایک ملتان سلطانز کے لیے اصل خطرہ ڈیرن سیمی کے ذہن میں موجود پلان ہوگا جو تجربہ کرنےسے کبھی نہیں گھبراتے۔

سلطانز کے خلاف زلمی کا ٹرمپ کارڈیہ ڈیرن سیمی کا ہی کمال ہے کہ انہوں نے اوپنگ بلے باز کو اٹیکنگ بولر میں تبدیل کردیا۔ صائم ایوب پاور پلے سپیشلسٹ بن کر سامنے آئے ہیں۔

پہلے چھ اوورز میں صرف جارحانہ بیٹنگ نہیں کرتے بلکہ پشاور زلمی کے لیے بولنگ کا آغاز بھی کرتے ہیں۔ نئی چمکتی گیند سے جب کیرم بال پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے الیکس ہیلز ان کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے تو سب ہی دنگ رہ گئے۔ صائم ایوب کو ڈیرن سیمی نے کچھ ایسا اعتماد دیا ہے کہ وہ اپنی انگلیوں پر بیٹرز کو نچارہے ہیں۔ وہ ایونٹ میں دو 271 رنز بنانے کے علاوہ چھ وکٹیں لے چکے ہیں اور امپیکٹ کے اعتبار سے ٹورنامنٹ کے سب سے نمایاں کھلاڑی ہیں۔

بابراعظم پی ایس ایل نائن کے کامیاب ترین بیٹرکسی بھی ٹورنامنٹ کا کامیاب ترین بلے باز ہونا بابراعظم کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پی ایس ایل نائن میں بابراعظم کی خاص بات ان کا سٹرائیک ریٹ ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے عثمان خان سلطانز کی توقعات پر دو سو فیصد پورا اترے ہیں۔ (فوٹو: پی ایس ایل)وہ اس بار 148 کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کررہے ہیں جو ان کی ٹیم کے لیے خوش آئند ہے۔ نو اننگز میں پانچ نصف سینچریوں اور ایک سینچری کی مدد سے وہ 498 رنز بناچکے ہیں۔ صائم ایوب کے ساتھ ان کی جوڑی پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین جوڑی بنتی جارہی ہے۔ محمد رضوان کو اگر براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرنا ہے تو اپنے دوست بابراعظم کو روکنا ہوگا۔

پشاور زلمی کی کمزوریماضی میں زلمی کی طاقت اس کے فاسٹ بولرز تھے۔ یہ بولرز کی قوت تھی کہ زلمی کم سکور کا دفاع بھی کامیابی سے کرجاتی ہے۔

مگر پی ایس ایل نائن میں پشاور زلمی کے بولرز زیادہ امپیکٹ نہیں ڈال سکے اور یہی وہ شعبہ ہے جہاں ملتان سلطانز ضرب لگائے گی۔ پی ایس ایل نائن کے پانچ بہترین بولرز میں پشاور کا کوئی بولر شامل نہیں۔ سب سے کامیاب بولر لیوک ووڈ ہیں جو آٹھویں نمبر پر ہیں۔ وہ بھی نو میچز میں صرف گیارہ شکار کرسکے ہیں اور بولنگ اوسط 25.27  رہی۔

 ملتان سلطانز کی اصل طاقتڈیٹا کے ذریعے حریف ٹیموں کو زیر کرنے کے لیے مشہور ملتان سلطانز اس بار اپنی بولنگ کے ذریعے حریف ٹیموں کو شکست دے رہی ہے۔

پی ایس ایل نائن کے 7 کامیاب ترین بولرز میں چار ملتان سلطانز کے ہیں۔ لیگ سپنر اسامہ میر 10 میچز میں 21 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں۔

17 وکٹوں کے ساتھ فاسٹ بولر محمد علی ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔ ڈیوڈ ولی نہ صرف وکٹیں لیتے ہیں بلکہ رنز بھی روکتے ہیں اور اب تک 13 شکار کرچکے ہیں۔

ملتان سلطانز کا بولنگ کمبی نیشن ٹیم کی اصل طاقت ہے۔

رضوان، ایونٹ کے کامیاب ترین کپتانیہ محمد رضوان ہی تھے جن کی قیادت میں ملتان سلطانز نے پہلی بار ٹرافی اٹھائی۔ وہ اگلے دو میچز جیت کر دوبارہ ٹرافی اٹھاسکتے ہیں۔ رضوان نہ صرف ٹیم مینجمنٹ کے پلان پر کامیابی سے عمل کرتے ہیں بلکہ میدان میں ٹیم کو یکجان رکھتے ہیں۔ درست وقت پر بولرز کا استعمال بھی ان کی خوبی ہے۔ رضوان 10 میچز میں 366 رنز کے ساتھ بابراعظم کے بعد رواں سیزن کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز ہیں۔

پی ایس ایل نائن میں اب تک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دو بار مدمقابل آئیں اور دونوں بار فتح پشاور زلمی  کے حصے میں آئی۔ (فوٹو: پی ایس ایل ایکس)وہ چار نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب رہے مگر ان کا سٹرائیک ریٹ صرف 127 رہا جو بڑے میچ میں ٹیم کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے۔

عثمان خان کو کون روکے گا؟کیا ڈیرن سیمی اور بابراعظم نے عثمان خان کےخلاف کوئی پلان بنایا ہے؟ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے عثمان خان سلطانز کی توقعات پر دو سو فیصد پورا اترے ہیں۔ وہ ون ڈاؤن کی پوزیشن پر اس تیزی سے سکور کرتے ہیں کہ حریف ٹیمیں دباؤ میں آجاتی ہیں۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ وہ اس پی ایس ایل میں دو سینچریاں بنا چکے ہیں۔ ایک بار چھیانوے رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ کارنامہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کوئی دوسرا نہیں کرسکا۔ پانچ میچز میں ایک سو بارہ کی شاندار اوسط اور 174 رنز کا غضبناک سٹرائیک ریٹ ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں کا پتا دے رہے ہیں۔

پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزپی ایس ایل نائن میں اب تک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دو بار مدمقابل آئیں۔ دونوں بار فتح پشاور زلمی  کے حصے میں آئی۔ زلمی نے پہلا میچ پانچ رنز اور دوسرا چار رنز سے جیتا۔

اگر پشاور زلمی پی ایس ایل کوالیفائیر جیتنے میں کامیاب رہی تو فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔ ملتان سلطانز شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر نہیں ہوگی بلکہ اس کے پاس ایک موقع اور ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.