لائیو: سینیٹ کی چھ نشستوں پر انتخابات، حسن اور حسین نواز عدالت میں پیش

image
عمران خان کے ساتھ جیل میں ملاقاتوں کے لیے یقین دہانی کروائی گئی ہے: بیرسٹر گوہرکس کا پلان کامیاب ہوگا: عمران خان یا عمران مخالفوں کا؟ عامر خاکوانی کا کالمحکمرانوں نے پچھلے 10 برس میں کراچی کے ساتھ ناانصافی کی: ایم کیو ایم رہنما

------------------------------------------------

سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ جاریپاکستان کی قومی اسمبلی اور بلوچستان و سندھ اسمبلیوں کے ارکان جمعرات کو سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

عام انتخابات 2024 میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی خالی کردہ سینیٹ نشستوں پر پولنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی میں اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے پہلا ووٹ جمیعت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کاسٹ کیا۔

سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چوہدری الیاس مہربان اور پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

صوبہ سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے سات امیدوار مدمقابل ہیں۔

امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے تعلقات میں بہتری آئی ہے: دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان نے جی ایس پی پلس پروگرام اور گرین پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یورپ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ باہمی و علاقائی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2022 کے دوران پاکستان کے امریکہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی۔

’پاکستان 2022 میں ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور موسمیاتی تبدیلیوں، توانائی اور سرمایہ کاری کے معاملات میں بھی امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات آگے بڑھے۔‘

ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق’رواں برس بھی پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لایا ہے اور وزرائے اعظم و خارجہ کے علاوہ دوسرے حکام نے بھی بیرونی ممالک کے دورے کیے۔

ان کے مطابق ’سعودی عرب، یورپ، چین اور مشرق وسطٰی کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوئے۔‘

سابق وزیراعظم نواز شریف کے حسن اور حسین اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

حسن اور حسین نواز کو سات برس قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادے حسن اور حسین نواز منگل کو پاکستان پہنچے تھے۔

سپریم کورٹ کے پانامہ فیصلے کے مطابق بننے والے نیب ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کے ساتھ حسن نواز اور حسین نواز بھی شریک ملزمان تھے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سات برس قبل عدم پیشی پر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے چھ جولائی 2018 کو ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

گزشتہ ہفتے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے اور سماعت آج تک کے لیے ملتوی کی تھی۔

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، سٹینڈ بائے ارینجممٹ معاہدے کے تحت آخری جائزے پر مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹینڈ بائے ارینجممٹ معاہدہ کے تحت آخری جائزے پر مذاکرات آج جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا وفد بدھ کی رات گئے پاکستان پہنچا تھا۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کے مطابق سٹینڈبائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات آج سے شروع ہوں گے  جو 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔

آخری اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پاکستان کو1.1ارب ڈالرملیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نےقرض پروگرام کےتحت آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.