حکومت نجی شعبہ کے تعاون سے لوگوں کو صحت او ر تعلیم کی ہر ممکن سہولیات مہیا کر رہی ہے،گورنر پنجاب

image

فیصل آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب انجینئر محمدبلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نجی شعبہ کے تعاون سے لوگوں کو صحت او ر تعلیم کی ہر ممکن سہولیات مہیا کر رہی ہے تاہم ان میں مزید توسیع کی ضرورت ہے جس کیلئے مخیر حضرات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جس میں ایم بی بی ایس کے چھٹے بیج کے 42اور ساتویں بیج کے91طلبہ جبکہ بی ایس سی نرسنگ کے پہلے بیج کی 20اور دوسرے بیج کی 23طالبات کو ڈگریاں دی گئیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے باوجود ابھی تک ایک بڑا طبقہ ان بنیادی سہولتوں سے محروم ہے لیکن امید ہے کہ نجی شعبہ کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی میڈیکل کالجز بھی طلبا و طالبات کو میڈیکل کی تعلیم دیکر شعبہ طب میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادسے فارغ التحصیل ہونیوالے ڈاکٹرز کی شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے حلف کی روشنی میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

عزیز فاطمہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی اور ستارہ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد ادریس نے کہا کہ میڈیکل ایسا شعبہ ہے جس سے نہ صرف باعزت روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ بیک وقت دکھی انسانیت کی خدمت بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے بہترین فیکلٹی مہیا کی گئی ہے جبکہ طلبہ کی عملی تربیت کیلئے جدید مشینری اور آلات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

تقریب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم راٹھور اور عزیز فاطمہ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹی میاں جاوید اقبال، میاں عمران غفور، میاں عبداللہ جاوید اور اعجاز حسین کے علاوہ فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ آخرمیں گورنر پنجاب انجینئرمحمدبلیغ الرحمن کوعزیز فاطمہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی اور ستارہ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں محمد ادریس نے اعزازی شیلڈبھی پیش کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.