کراچی میں بارش پر ‘رین ایمرجنسی‘ نافذ، سکولوں میں چھٹی

image
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بارش شروع ہونے کے بعد ہنگامی اقدامات کیے  جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے دو روز بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور دفاتر میں بھی جلد چھٹی کے احکامات جاری کیے گئے ہیںَ۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صبح سویرے سے شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ پانی نکالنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جائیں۔.

جنوبی صوبہ سندھ میں آج سے بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو روز قبل ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ میں داخل ہونا والا سسٹم تیز بارش برسانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صبح سویرے شہر کا جائزہ لینے کے لیے نکلنے والے وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے انتظامات پر مطمئن نہ ہونے کے بعد کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ انہوں نے نشیبی علاقوں میں پمپ لگا کر پانی نکالنے کی ہدایت بھی کی۔

اسی طرح میئر کراچی مرتضٰی وہاں کا کہنا ہے کہ شہر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

’کوشش ہے کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی  جائیں‘، انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.