Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بارش کے بعد ’ایمرجنسی‘ نافذ، سکولوں میں چھٹی

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد ’رین ایمرجنسی‘ نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج وقفے وقفے سے بارش کے چار سپیل متوقع ہیں۔ 
نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صبح سے ہی شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ شروع کر دیا اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کر بہتر کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔
مراد علی شاہ نے نشیبی علاقوں میں انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کے انتظامات کو ہر صورت مییں بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے رین ایمرجنسی سیل کو ہدایت کی کہ شہر نشیبی علاقوں پر پمپ نصب کیے جائیں تاکہ فوری طور پانی نکالا جاسکے.
محکمہ موسمیات نے دو روز قبل ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ میں داخل ہونے والا سسٹم تیز بارش برسانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد حکومت سندھ نے کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔
حکومت کی جانب سے سکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دفاتر سے بھی جلدی چھٹی دینے کا کہا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل کر دیے ہیں، شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ آج غیر ضروری طور پر گھروں سے نا نکلیں.
جنوبی صوبہ سندھ میں آج سے بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو روز قبل ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

شیئر: