کراچی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، اسلام آباد نے سات وکٹوں سے میدان مار لیا

image

پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 166 کا ہدف 18وٰں اوور کی تیسری گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔  کراچی کنگز کے با ولرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بلے بازوں کے سامنے ناکام رہے۔

کولن منرو اور الیکس ہیلز کی دوسری اننگز کے 11ویں اوور تک کی شاندار پارٹنر شپ نے فتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 11ویں اوور کی تیسری گیند پر گری۔

الیکس ہیلزنے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ اپنی نصف سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں حسن علی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ سے آؤٹ ہوئے۔

اننگز کے آغاز سے ہی  اوپنر کولن منرو کے چوکوں اور چھکوں نے فتح کراچی کنگز کی تقدیر سے چھیننے میں بنیادی ضرب لگائی۔

کولن منرو نے آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے تو محمد نواز انیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ 14وٰٰیں اوور کی پانچوٰں گیند تھی جب قسمت کی دیوی نے انیں پی ایس ایل نو کی تیسری سینچری اپنے نام کرنے سے روک دیا۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب ٹم سیفرٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر صرف آٹھ رنز بنا کر لمبی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لیوس ڈی پلوئے 15 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

ٹم سیفرٹ اور شعیب ملک اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک چھ جبکہ ٹم سیفرٹ صرف آٹھ رنزبنا کر چلتے بنے۔

محمد نواز صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں اور ساتویں نمبر کے بیٹرز کیرون پولارڈ اور عرفان خان پچ پر اترے اور کھیل کو 20ویں اور تک پہنچایا۔

دونوں بلے بازوں کی عمدہ کارگردگی نے جہاں گرتی وکٹوں کے آگے بند باندھا وہیں 75 رنز کی مشترکہ پارٹنر شپ نے ٹیم کے مجموعی 165 رنز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Solid partnership between Irfan Niazi and Kieron Pollard helped us put a good total on board

Over to our bowlers #YehHaiKarachi | #HBLPSL9 | #KKvIU pic.twitter.com/60Lqhesfjz

— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 28, 2024

اسلام آباد یونائیٹد کی طرف سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ ایک ایک وکٹ سمیٹنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کراچی میں کھیلے جانے والا یہ پہلا میچ ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے 14 میچز لاہور اور ملتان کے سٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں آج  پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی لاہور قلندرز سے دو اور پشاور زلمی سے ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک صرف لاہور قلندرز سے ایک میچ جیتا ہے۔ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلے گئے میچزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا رہا ہے یوں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کا سکواڈ

شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ، لیوس ڈی پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی اور محمد عارف خان ٹیم کا حصہ ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ

الیکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، جارڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور رومان رئیس سکواڈ میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.