لاہور قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست، ملتان سلطانز نے 60 رنز سے میدان مار لیا

image
پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں آج منگل کو دفاعی چیمپین لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔

جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے ساری ٹیم 154 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ 

قلندرز کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اس وقت ہوا جب وہ 23 رنز بنا کر آفتاب ابراہیم کا شکار بنے۔

صاحبزادہ فرحان 31 رنزبنا کر خوش دل شاہ کی گیند پر آفتاب ابراہیم کو کیچ دے بیٹھے اور چلتے بنے۔ 

شاہین شاہ  نے پانچ گیندوں پر نو رنز ہی بنائے تھے کہ عثمان میر کی گیند پر عثمان خان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ کے بعد جیورج  لنڈے، راسی وینڈر ڈوسن اور جہانداد خان سلسلہ وار 14ویں اور کی دوسری، چوتھی اور پانچویں گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے باعث میچ ملتان سلطانز کے حق میں بنا۔

ملتان سلطانز کی اننگزملتان سلطانز کو بیٹنگ کے آغاز ہی میں کپتان محمد رضوان کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

محمد رضوان پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں صفر پر کلین بولڈ ہوئے۔

رضوان کی وکٹ کے بعد  ریزا ہینڈرکس اور عثمان خان نے 60 سے زائد رنز کی شراکت داری میں بیٹنگ سنبھالی۔

ریزا ہینڈرکس سکندر رضا کی گیند پر 40 رنز بنا کر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 طیب طاہر نے نے 14 رنز بنائے اور بریتھ ویٹ کی گیند پر لمبی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں جہانداد خان کو کیچ دے بیٹھے۔

عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی زبردست اننگز کھیلی مگر وہ سینچری مکمل نہ کرسکے، 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر وہ اپنی پہلی اور ایوینٹ کی تیسری سینچری مکمل کرنے کی کوشش میں سلمان فیاض کے ہاتھوں کیچ ہوجانے سے آؤٹ ہوئے.

An Usman Khan special and heroics from Ifti Mania see Multan Sultans set a daunting target for Lahore Qalandars

Will the home side prove dominant in the second half#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #LQvMS pic.twitter.com/IhSqQW4xGB

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2024

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی دو جبکہ سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں دونوں ٹیموں کے مابین یہ دوسرا مقابلہ ہے۔ 21 فروری کو ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز نے پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

رواں سیزن میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیت پائی ہے۔

لاہور قلندرز کو پشاور زلمی ، کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کے پاس کوئی بھی پوائنٹ موجود نہیں ہے۔

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں اب تک شاندار کارگردگی رہی ہے۔

پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گئے میچ کے علاوہ سلطانز پانچ میں سے چار مقابلے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یوں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سطانز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کا سکواڈفخر زمان، صاحبزادہ فرحان، راسی وینڈر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جیورج  لنڈے، کارلوس بریتھ ویٹ، جہان داد خان، شاہین شاہ آفریدی( کپتان)، سلمان فیاض اور زمان خان شامل ہیں

ملتان سلطانز کا سکواڈمحمد رضوان(کپتان)، عثمان خان، ریزا ہنڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی اور شاہنوازدانی شامل ہیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.