پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

image

پی ایس ایل 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو8 رنز سے ہرا دیا۔

صحافی اسدطور کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے ، کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی وہ 111 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

صائم ایوب نے 38، پائول والٹر 19 اورآصف علی نے 17 رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نسیم شاہ اور آغا سلمان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی ۔اسلام آٓباد یونائیٹڈ کی طرف سے اعظم خان نے 75 ، کولن منرو نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں ۔

پشاور زلمی کی جانب سے  عارف یعقوب نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔عارف یعقوب نے ایک اوور میں 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،صائم ایوب ، لیوک ووڈ، نوین الحق اور سلمان ارشاد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

نگران وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا

اس جیت کے بعد پوائٹنس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.